Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی :کورونا، سینٹرل جیل،ستاسی سالہ قیدی چل بسا

شائع 29 مئ 2020 01:46pm

کراچی : سینٹرل جیل کراچی میں قید ستاسی سالہ ملزم بہاول خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔ قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی حالت بگڑنے پر اسے آج لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بہاول خان کو عید سے قبل ہی کورونا مثبت آنے پر جیل میں ہی قرنطینہ کردیا گیا تھا۔ طبیعیت بگڑنے پر اسے آج اسپتال لایا گیا۔ جہاں وہ دم توڑ گیا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق سینٹرل جیل میں ساڑھے تین ہزار قیدی ہیں۔ جن میں سے پندرہ سو کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں اور دوسو بارہ قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جنہیں جیل میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

سینٹرل جیل کراچی میں قید87سالہ ملزم کورونا سے جاں بحق بہاول خان کا عید سے قبل ٹیسٹ مثبت آیا، آج اسپتال میں دم توڑگیا۔